پشاور ۔ گورز خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بچوں میں پیدائشی دل کے امراض ایک سنگین عوامی صحت کا مسئلہ ہے، اس کے علاج اور بر وقت تشخیص کیلئے حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، کوئی بھی بچہ محض غربت یا مالی مشکلات کے باعث زندگی بچانے والے علاج سے محروم نہیں رہنا چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ (RMI) میں اظہارانہوں ۔ بچوں میں دل کے امراض سے متعلق ہفتہ کے روز منعقدہ سمپوزیم سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا سمپوزیم میں چئیر مین RMI پروفیسر ڈاکٹر محمد رحمان، ڈاکٹر اعظم جان خان، ڈاکٹر شفیق الرحمان، ڈاکٹر طارق سہیل و دیگر ماہرین قلب نے بھی اظہار خیال کیا ہمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختو نخوا نے بچوں میں دل کے امراض کے علاج کیلئے پبلک و پرائیویٹ اشتراک سے آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ (RMI) جیسے ادارے قومی فخر کی علامت ہیں، گورنر خیبر پختونخوا نے سمپوزیم کے منتظمین، ماہرین طب اور شرکاء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت تحقیق اور خدمت انسانیت کا جذبہ ہی اس عظیم مقصد کی اصل روح ہے۔