پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق دھماکا تھانے میں آگ لگنے کے باعث بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔
دھماکے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔سی سی پی او کے مطابق دھماکا تھانے کے مال خانے میں آگ لگنے کے باعث بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
میاں سعید کا کہنا ہے کہ دھماکے سے تھانے کی عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا، دھماکے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔، دھماکے کے بعد اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا ہے