چارسدہ کے علاقے پڑانگ عزیز خیل میں نویں جماعت کے طالب علم کو نا معلوم افراد نے قتل کر دیا۔ مقتول خضر وقوعہ کے روز گھر سے لا پتہ ہوا تو اس کے اہل خانہ نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ پڑانگ میں درج کرائی تھی ۔ واقعات کے مطابق مقتول کے والد سر باز ساکن عزیز خیل پڑانگ نے پولیس پڑا نگ کو رپورٹ کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا حضر نویں جماعت کا طالب علم ہے عصر کے وقت گھر سے نکلا اور واپس گھر نہیں آیا جس کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ پڑانگ میں درج کی تھی بعد ازاں انہیں بیٹے کی لاش دریائے جیندی کے قریب قتل شدہ ملی جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے توان کا بیٹا حضر دریائے جیندی کے قریب قتل شدہ پڑا تھا، انہوں نے کہا کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے انہوں نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا، پولیس نے رپورٹ درج کر کے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔