کراچی ۔ سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ میں اکیلا نہیں پورا ملک کراچی کے حال پر چیخ رہا ہے، قیامت آ چکی ہے اور کراچی والے دوزخ میں رو رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں وسیم اختر نے کراچی کی صورتحال پر صوبائی حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا اگر کسی کو صوبہ چھبتا ہے تو انتظامی یونٹس قائم کئے جائیں تا کہ عوام کو ریلیف مل سکے، تمام ڈسٹرکٹس کی سطح پر انتظامی یونٹ کے قیام سے عوام کو فائدہ ہوگا۔ وسیم اختر نے کہا کہ سندھ حکومت پچھلے 17 سالوں میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، جب کہ پیپلز پارٹی نے تو 40 سالوں میں بھی صوبے کیلئے کچھ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ نہ ڈیم بنے دیتے ہیں، نہ صوبہ، نہ کینال ، آخر آپ لوگ چاہتے کیا ہیں؟ ریاست کے اندر ریاست قائم کر رکھی ہے۔ سابق میئر کراچی نے مزید کہا کہ ایک پارٹی نے سندھ اور دوسری نے پنجاب پر قبضہ جما رکھا ہے، مگر ڈیلیوری
زیرو ہے۔