راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کے لیے موبائل ایپ متعارف کروادی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایپ کے ذریعے قیدیوں اور حوالاتیوں سے ملاقات کے لیے ایڈوانس بکنگ کروائی جا سکے گی ، ملاقات ایپ کو
گوگل پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب بھر کی تمام جیلوں کے سپر نٹنڈنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔