حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید کا ماتحت اہلکاروں کے لیے واضح پیغام Home / پاکستان /

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید کا ماتحت اہلکاروں کے لیے واضح پیغام

ایڈیٹر - 01/11/2025
سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید کا  ماتحت اہلکاروں کے لیے واضح پیغام

بارہا یہ بات واضح کی جا چکی ہے کہ اگر کسی پولیس اہلکار کو پوسٹنگ یا ٹرانسفر کروانی ہے تو وہ براہ راست جمعہ کے دن او آر (اردلی روم) میں آ کر خود درخواست دے۔ کوئی پولیس افسر مجھ پر اثر انداز ہونے کے لئے ڈیپارٹمنٹل یا غیر ڈیپارٹمنٹل چینل کا استعمال نہ کرے۔ صرف لوگ پوسٹنگ کے نام پر پیسے لیتے ہیں اور میرے یا ایس ایس پی کے لئے شرمندگی اور بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔ اگر آپ مستحق ہیں اور بہتر ریکارڈ رکھتے ہیں تو آپ انشاء اللہ بغیر اثر و رسوخ کے اپنی پوسٹنگ حاصل کر لیں گے۔