حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
فخرعالم مہمند کا وفاق سے قبائلی عوام کے لیۓ فنڈز بندش پر ردعمل Home / پاکستان /

فخرعالم مہمند کا وفاق سے قبائلی عوام کے لیۓ فنڈز بندش پر ردعمل

ایڈیٹر - 01/11/2025
فخرعالم مہمند کا وفاق سے قبائلی عوام کے لیۓ فنڈز بندش پر ردعمل

قبائلی اضلاع کیلۓ وفاق سے اے أئی پی فنڈز کی بندش سے صحت اور تعلیم کے اہم منصوبے تعطل کے شکار ہیں۔مزکورہ فنڈز سے بھرتی

ہونے والے ماہر ڈاکٹروں کی تنخواہیں گزشتہ أٹھ ماہ سے بند پڑے ہیں جس سے ڈاکٹرز سراپا اختجاج ہیں۔صوبائی حکومت فنڈز ریلیز کرنے کیلۓ وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھاۓ۔پاکستان تحریک ضلع مہمند کے بانی رہنما فخرعالم مہمند نے صوبائی حکومت کی توجہ انتہائی اہم مسلۓ وفاق سے اے أئی پی فنڈز میں تاخیری حربوں کی طرف مبزول کرائی ہے۔ فخرعالم مہمند نے وفاقی حکومت کی اس متعصبانہ روئیے پر شدید غم وغصے کا اظہار کیاہے انہوں نے صوبائی حکومت اور وزیراعلی سہیل خان افریدی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین مسلۓ اور وفاقی حکومت کی قبائلی عوام کے ساتھ نارواسلوک کا نوٹس لیکر ان پر دباؤ ڈالے۔

فخرعالم مہمند نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ مزکورہ فنڈز کی بندش سے قبائلی اضلاع میں اہم منصوبے بندپڑے ہیں جس سے قبائلی عوام میں وفاقی حکومت کے نفرت مزید بڑھ رہی ہے