حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبرپختونخوا میں 24 ہسپتالوں کی نجکاری ہائیکورٹ میں چیلنج۔ Home / پاکستان /

خیبرپختونخوا میں 24 ہسپتالوں کی نجکاری ہائیکورٹ میں چیلنج۔

ایڈیٹر - 23/10/2025
 خیبرپختونخوا میں 24 ہسپتالوں کی نجکاری ہائیکورٹ میں چیلنج۔

خیبر پختو نخوا میں 24 سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی گئی ہے جس میں ان ہسپتالوں کی آوٹ سورسنگ، نجکاری روکنے کی استدعا کی گئی ہے عباس خان سنگین ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سیکرٹری ہیلتھ ، ڈی جی ہیلتھ ، کے پی ہیلتھ فاونڈیشن اور ہسپتالوں کے ایم ایس کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت صوبے کے مختلف اضلاع میں 24 کیٹیگری ڈی اور کیٹری ہی ہسپتالوں کو ٹھیکہ داروں کے حوالے کرنے جارہی ہے ، حکومت کا یہ اقدام غریب عوام پر سرکاری ہسپتالوں کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے، آئین کے آرٹیکل 38 کے تحت تعلیم و صحت سمیت شہریوں کو بنیادی سہولیات کی مفت فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے کیونکہ عوام ٹیکس اس لیے جمع کر رہے ہیں کہ انہیں صحت و تعلیم کی سہولت مفت دی جائیگی تاہم ان ہسپتالوں کی نجکاری سے ان ہسپتالوں میں مرضی کے معائکہ فیس ، داخلہ فیس اور آپریشن فیسیں وغیرہ لیے جائینگے جس سے غریب عوام پر بوجھ پڑے گا۔ رٹ کے مطابق صوبے کے عوام کی مالی حالات پہلے ہی خراب ہیں، اس اقدام سے کروڑوں مالیت کی عمارتیں اور مشینری بھی پرائیویٹ افراد کے حوالے کی جائیں گی جو عوام کے ساتھ نا انصافی ہے۔ عدالت سے فریقین کو ہسپتالوں کی نجکاری کا عمل روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔