شہباز شریف مصری اور امریکی صدور کی دعوت پر شرم الشیخ امن سر براہی اجلاس میں شرکت کرینگے
اسلام آباد۔وزیر اعظم شہباز شریف غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئے ایک روزہ سرکاری دورے پر آج پیر کو مصر روانہ ہوگئے ، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سمیت دیگر وزرا بھی وزیر اعظم کے ساتھ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم دو دورے کی دعوت مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دی، وزیر اعظم شرم الشیخ امن ربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیرا عظم غزوہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق سربراہی اجلاس گزشته ماه نیو یارک میں شروع ہونے والی سفارتی کوششوں کا تسلسل ہے، وزیر اعظم نے 7 عرب و اسلامی ممالک کے سربراہان کے ہمراہ امریکی صدر سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں غزہ میں امن کے قیام کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات کے بعد عرب و اسلامی ممالک نے امریکی صدر کی امن کوششوں کو سراہا گیا، امریکا کے ساتھ ملکر پائیدار جنگ بندی اور انسانی بحران کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعظم کی اجلاس میں شرکت فلسطینیوں کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کی مظہر ہے۔