وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اہم فیصلوں کی توثیق کر دی ، جس میں افغانستان ، ایران اور روس کے ساتھ بی ٹو بی بارٹرٹریڈ میکانزم میں ترمیم کی منظوری سمیت کئی اہم اقتصادی اقدامات شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے دفاعی شعبے کے لیے اہم مالیات کی منظوری دی جس میں اسلام آباد کے ڈیفنس کمپلیکس کے متاثرین کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈ مختص کرنے کی اجازت دی گئی۔ علاوہ ازیں، امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے 20 ارب روپے کے فنڈز مرحلہ وار فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا کے نارتھ فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹر کے لیے 17 کروڑ 48لاکھ روپے کی منظوری بھی دی گئی تا کہ علاقے میں سکیورٹی کی صورتحال کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔