حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سعودی وفد کا از خود استقبال Home / پاکستان /

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سعودی وفد کا از خود استقبال

ایڈیٹر - 11/10/2025
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سعودی وفد کا از خود استقبال

لاہور میں سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے خصوصی وفد کی آمد پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ وزیر اعلیٰ خود ایئرپورٹ گئیں اور معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر سعودی وفد نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تجارتی تعلقات، سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے خادمین الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے عقیدت و احترام کا اظہار کیا، جبکہ سیلاب متاثرین کے لیے سعودی سفیر کی جانب سے گھریلو سامان کی فراہمی پر تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔