حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سوات۔ افضل خان لالا پوسٹ گریجویٹ کالج مٹہ کے طلباء کا نجکاری کیخلاف احتجاج Home / پاکستان /

سوات۔ افضل خان لالا پوسٹ گریجویٹ کالج مٹہ کے طلباء کا نجکاری کیخلاف احتجاج

ایڈیٹر - 06/10/2025
سوات۔ افضل خان لالا پوسٹ گریجویٹ کالج مٹہ کے طلباء کا نجکاری کیخلاف احتجاج

مٹہ۔۔۔ افضل خان لالا پوسٹ گریجویٹ کالج مٹہ کے طلباء نے تعلیمی اداروں کی مجوزہ نجکاری اور دیگر مسائل کے خلاف مٹہ چوک میں شدید احتجاج کیا۔ طلباء نے سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا، جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم انتظامیہ نے متبادل راستہ کھول کر ٹریفک بحال رکھنے کی کوشش کی"احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے طلباء رہنماؤں نے کہا کہ وہ کسی صورت تعلیمی اداروں کی نجکاری قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ صوبائی حکومت، خصوصاً تحریک انصاف، تعلیم دشمن پالیسیوں پر گامزن ہے، جو نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کے مترادف ہے۔طلباء کا کہنا تھا کہ تعلیم ہر نوجوان کا بنیادی حق ہے، اور حکومت کو چاہیئے کہ وہ نجکاری جیسے فیصلوں کو واپس لے کر تعلیم دوست پالیسیاں اپنائے""اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مٹہ، محمد ادریس خان، موقع پر پہنچے اور طلباء رہنماؤں سے مذاکرات کیے۔ طلباء قائدین کے ایک وفد نے اے سی مٹہ کے دفتر میں جا کر دیگر مسائل پر بھی بات چیت کی۔ انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی، تاہم مظاہرین تاحال چوک پر موجود ہیں اور ٹریفک کی روانی مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکی