حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
فلسطین کا 2 ریاستی حل مستر د کر تے ہیں علی امین گنڈا پور Home / پاکستان /

فلسطین کا 2 ریاستی حل مستر د کر تے ہیں علی امین گنڈا پور

ہم صرف ایک ہی فلسطینی ریاست کو مانتے ہیں، ہمارا موقف واضح ہے۔وزیراعلی

ایڈیٹر - 02/10/2025
فلسطین کا 2 ریاستی حل مستر د کر تے ہیں علی امین گنڈا پور

 پشاور ٓ۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے ٹرمپ کے امن منصوبے کو دور یاستی فارمولا قرار دیتے ہوئے اسے مستر د کر دیا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بحیثیت مسلمان و پاکستانی ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے ، ہم صرف ایک ہی ریاست فلسطین کو مانتے ہیں۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، فلسطین کے معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے، اسرائیل کو کسی طور تسلیم نہیں کریں گے،صرف ایک ریاست فلسطین کو مانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن منصوبے کے نام پر دو ریاستی فارمولا مستر د کرتے ہیں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ فلسطین کا ساتھ دیتا ہر مسلمان پر فرض ہے فلسطینی عوام کی ہر حد تک مدد کریں گے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کسی کا مسلط فیصلہ ہرگز قبول نہیں، فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔