مہمند، الحامد منرلز کمپنی کا پسماندہ علاقہ گاؤں ہلکی گندہاب میں پرائمری سکول تخی کور کی مرمت کے بعد باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر مہمند یاسر حسین، نے اہل علاقے کے مشران کے ہمراہ کیا ۔ یہ قابلِ فخر منصوبہ الحامد منرلز کی مالی معاونت اور فلاحی جذبے سے مکمل ہوا، اس سکول کی عمارت انتہائی بوسیدہ اور اور ناقابل استعمال ہو چکا تھا، الحامد منرلز کے سربراہان حاجی حامدخان مہمند اورمیراویس مہمند نے اس کارخیر میں اپنا حصہ ڈالا، جس پر علاقے کے عوام نے انکا شکریہ اداکیا ہے اور توقع ظاہر کیا ہے کہ الحامد مینرلز کے سربراہان ضلع مہمند کے پسماندہ علاقوں کی ترقی میں اپنا کردار جاری رکینگے۔
یاد رہے کہ الحامد منرلز کمپنی کے سربراہان نے اس سے پہلے بھی درجنوں سکولوں کی عمارت بنانے اور مرمت کا کام سر انجام دیا ہے۔