پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ کے جسٹس ثاقب علی ۔ جسٹس اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی ڈویژنل بنچ نے جنسی زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کرنے کے مقدمہ میں ملزم کو 14 سال قید و جرمانہ کی سزا سنا دی
ملزم عمران ولد گل افسر نے تھانہ حویلیاں کے رہائشی چار سالہ کم سن بچے زریاب خان ولد فداخان سے جنسی زیادتی کی اور راز افشاں ہونے کے خدشہ پر اسے بے دردی سے گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ جس کے خلاف 2مارچ 2016کو مقدمہ نمبر 168کے تحت تھانہ حویلیاں زیر دفعہ 302Bاور 54سی پی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔
وکلاء کے دلائل کے بعد سیشن جج نے ملزم۔کو14 سال قید وجرمانہ کی سزا سنائی ۔ جسے ملزم نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ۔ پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد کے دو رکنی بنچ نے گزشتہ روز عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سزا بحال رکھنے کا فیصلہ سنایا مدعی کی جانب سے ممتاز قانون دان محمد علی قاضی ایڈوکیٹ نے کی ۔
واضح رہے کہ چار سالہ بچے کی گمشدگی کی رپورٹ کرائی گئی جس کی تلاش پر نعش کھیت سے ملی ۔ تھی جس پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل بڑ آمد کرلیا تھا