(کینٹ سرکل کے تھانہ گلبرگ پولیس کی بڑی کارروائیاں، جنرل سٹور سے گھی اور دیگر اشیاء چوری کرنے اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار)
پشاور ( ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے منشیات اور غیر قانونی اشیاء کی روک تھام اور دیگر جرائم کے تدارک کے لئے جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ او تھانہ گلبرگ تیمور سلیم خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کامیاب کارروائیاں کرتے ہو ئے جنرل سٹور سے چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتارکر لیا ، ملزمان میں چوکیدار بھی شامل ہے جو دوسرے ساتھی کے چوری کرنے میں ملوث ہیں
واقعہ کے حوالے سے مدعی فخر عالم ولد محمد شفیق سکنہ گلبرگ نے تھانہ گلبرگ پولیس کو جنرل سٹور سے بھاری مالیت کے گھی اور چاول چوری کی رپورٹ کی تھی، جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی،
جدید سائنسی خطوط اور ٹیکنیکل بنیادوں پر تفتیش کے دوران ملزمان عزیز ولد تاج ولی اور سکندر حیات ولد حیات خان کو گرفتار کرلیا ، کامیاب کاروائی کے دوران ملزمان کی نشاندھی پر ان کے قبضے سے مسروقہ 75 کاٹن گھی اور چاول بیچنے کے عوض حاصل شدہ رقم ایک لاکھ روپے بھی برآمد کرلئے گئے ہیں،جس سے مزید تفتیش جاری ہے
اسطرح دوسری کاروائی کے دوران آئس اور چرس کے دھندے میں ملوث ملزم اکاش مسیح ولد اشرف مسیح سکنہ چھوٹی لعل کرتی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔ جس کی قبضے سے ایک کلو چرس اور ہزاروں مالیت کی آئس بھی برآمد کی گئی ہے،
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔