حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
امریکی بحری جہاز دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس روانہ۔ Home / پاکستان /

امریکی بحری جہاز دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس روانہ۔

ایڈیٹر - 29/09/2025
امریکی بحری جہاز دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس روانہ۔

کراچی۔ امریکی بحری جہاز یوایس ایس وین ای میئر کا 2 روز و دورہ پاکستان اختتام پذیر ہو گیا۔ دورہ کے دوران امریکی بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ، ریئر ایڈمرل عبد المغنیب سے ملاقات کی ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی بحری جہاز کے عملہ نے تربیتی سیشنز اور کھیلوں کے مقابلوں میں بھی حصہ لیا، ان سرگرمیوں کا مقصد باہمی تعاون کا فروغ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ تھا، دونوں ممالک کی بحری افواج کے اہلکاروں نے ایک دوسرے کے جہازوں کا دورہ بھی کیا۔ یوایس ایس وین ای میئر کا دورہ پاکستان خطہ میں بحری سلامتی اور استحکام کیلئے مشترکہ عزم کا عکاس ہے، دورے سے دونوں ممالک کی بحریہ کے مابین دیرینہ بحری تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوا۔