حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
40 سال سے جنگ زدہ پختو نخوا کی معیشت تباہ ہے ۔اسد قیصر Home / پاکستان /

40 سال سے جنگ زدہ پختو نخوا کی معیشت تباہ ہے ۔اسد قیصر

آپریشن کی بجائے خارجہ پالیسی کے ذریعے افغانستان کیساتھ تعلقات بحال کئے جائیں

ایڈیٹر - 28/09/2025
40 سال سے جنگ زدہ پختو نخوا کی معیشت تباہ ہے ۔اسد قیصر

پشاور ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ 40 سال سے خیبر پختو نخوا پر جنگ مسلط کی گئی ، خیبر پختونخوا کی معیشت تباہ ہو چکی ہے ہم بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں بانی پی ٹی آئی صرف آپ کا بھائی نہیں وہ ہمارا بھی بھائی ہے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایف آئی آرز سے ڈرنے والے نہیں۔ پختونخوا کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہم آپریشن نہیں مانتے ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کے ساتھ خارجہ پالیسی کے ذریعے تعلق قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مریم نواز کو چیلنج کرتا ہوں کہ دوبارہ صاف و شفاف الیکشن کروائیں پتہ لگ جائے گا۔ اگر اس ملک میں امن و خوشحالی لانی ہے تو دوسرے ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنا ہوگا۔