حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ۔ ناواگئی بازار تا غلجوکمانگرہ سڑک منصوبے کا افتتاح Home / پاکستان /

باجوڑ۔ ناواگئی بازار تا غلجوکمانگرہ سڑک منصوبے کا افتتاح

ایڈیٹر - 20/09/2025
باجوڑ۔ ناواگئی بازار تا غلجوکمانگرہ سڑک منصوبے کا افتتاح

باجوڑ۔ ناواگئی بازار تا غلجوکمانگرہ سڑک منصوبے کا افتتاح۔  عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما شیخ جہانذادہ، اور رکن صوبائی اسمبلی (پی کے22) نثار باز خان کی فوکل پرسن عبدالواجد نے ناواگئی بازار تا غلجوکمانگرہ چھ کلومیٹر روڈ کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر غلجو کمانگرہ کی مشران اور نواگئی کے دیگر معززین اور عوامی نیشنل پارٹی کے ذمہ اران موجود تھے محکمہ سی این ڈبلیو(ہائی وے) سب انجنیئر افتاب عالم اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے،طویل اس سڑک کا منصوبہ ابتدائی طور پر سال 2021 میں اے ڈی پی (سالانہ ترقیاتی پروگرام) میں شامل کیا گیا تھا۔ تاہم تکنیکی اور انتظامی اعتراضات کے باعث مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن (M&E) ڈیپارٹمنٹ نے اس پر طویل عرصے تک عمل درآمد روک دیا، جس کی وجہ سے یہ اہم منصوبہ سرد خانے کی نذر ہو گیا تھا۔ایم پی اے نثار باز خان نے اس تعطل کے خاتمے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھیں اور متعلقہ محکموں خصوصاً C&W (کمیونیکیشن اینڈ ورکس) کے سیکریٹری اور چیف سیکریٹری سے متعدد بار ملاقاتیں کیں۔ ان کی انتھک محنت اور مسلسل پیروی کے نتیجے میں آخر کار اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا گیا۔یہ سڑک نواگئی، غلجو، کمانگرہ اور گرد و نواح کے مکینوں کے لیے ایک دیرینہ اور بنیادی ضرورت تھی، جس کے مکمل ہونے سے مقامی لوگوں کی سفری مشکلات میں کمی آئے گی اور علاقے میں ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ علاقائی مشران نے ایم پی اے نثار باز خان کا شکریہ ادا کیا۔