حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سوات میں بدامنی کے خلاف مظاہرہ ، حکومت کو ایک ماہ کی ڈیڈ لائن Home / پاکستان /

سوات میں بدامنی کے خلاف مظاہرہ ، حکومت کو ایک ماہ کی ڈیڈ لائن

ایڈیٹر - 20/09/2025
سوات میں بدامنی کے خلاف مظاہرہ ، حکومت کو ایک ماہ کی ڈیڈ لائن

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن کے لئے ضلع سوات کے عوام کی حکومعت کو ایک ماہ کی ڈیڈلائن، اس دوران تمام دہشتگردوں سے علاقے کا صفایا کرنے پر زور دیا گیا۔ امن پاسون کے مقررین کا کہنا تھا کہ اگر صوبائی حکومت اور پولیس سوات اور دیر کے سرحدی علاقہ میں موجود چند دہشت گردوں کو نکالنے میں ناکام رہے تو سوات کے لوگ از خود دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار سوات قومی جرگہ کے سربراہ مختیار خان یوسفزئی اور دیگر مقررین نے سوات قومی جرگہ کے زیر اہتمام امن پاسون جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی سے اپنے خطاب میں کیا، پاسون کے دوران مٹہ چوک اور تینوں اطراف کی سڑکوں پر عوام کا ہجوم تھا امن پاسون میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
مقررین نے کہا کہ سوات اب وہ سوات نہیں جہاں دہشت گردوں کے لئے کوئی جگہ ہو سکتی تھی، اب سوات میں سات ہزار سے زائد پولیس جوان ہیں جو جدید اسلحہ سے لیس ہیں لیکن ان کو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی اجازت نہیں دی جارہی، آج مٹہ میں دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف ریفرنڈم تھا، جس میں لاکھوں عوام نے شرکت کرکے دہشت گردی کے خلاف ووٹ دیا۔
مقررین نے کہا کہ پورے صوبے میں پائیدار امن چاہتے ہیں، آئین پاکستان کے مطابق ہر شہری کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، امن پاسون نے صوبائی حکومت اور پولیس کو ایک ماہ کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہاکہ اس دوران وہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کریں، اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر گلی گلی احتجاجی جلسے ہوں گے جو صرف دہشت گردوں کے خلاف نہیں بلکہ صوبائی حکومت اور پولیس کے خلاف بھی ہوں گے