شہیدبینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں امتحانات 30 ستمبر سے شروع ہونگے۔
ایس بی بی یو شرینگل میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد شہاب کے زیر صدارت شعبہ جاتی سربراہی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ سربراہی اجلاس میں کلاسز، کورسز اور دیگر مختلف متعلقہ تجاویز زیر بحث آئی. جاری داخلہ مہم میں فعال کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں تمام شعبہ جات ، سکول اور کالج کے سربراہان سمیت پرو وائس چانسلر، رجسٹرار، ڈائیریکٹر فنانس، کنٹرولر امتحانات،اور ڈپٹی ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن بھی شریک ہوئیں۔
وائس چانسلر نے تمام شعبہ جات کے کورسز اور دیگر امور کا تفصیلی جایزہ لیا، سربراہان نے کورسز کی کمپلیشن، اٹینڈنس کی ایشوز اور دیگر متعلقہ امور کیلئے تجاویز پیش کی اور متفقہ طور پر 30 ستمبر سے امتحانات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پیر سے باقاعدہ کلاسز جاری رہینگے طلباء اپنی حاضری یقینی بنائے۔
وائس چانسلر نے جاری داخلہ مہم سے متعلق اقدامات بارے دریافت کیا۔ تمام ملازمین کو بھرپور کردار ادا کرنے کی تلقین کی، تمام شعبہ جاتی سربراہان کو اپنے بورڈ آف سٹڈیز کی تجاویز اکیڈمک کونسل کے لئے جلد جمع کرنے کی ہدایت کی، طلباء کو کورس پورا پڑھانے اور حاضری پورا کرنے کیلئے مواقع فراہم کرنے کی تلقین کی۔