حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پنجاب کے رہائشیوں سے خردبرد کی گئی دو قیمتی گاڑیاں برآمد، مالکان کے حوالے Home / پاکستان /

پنجاب کے رہائشیوں سے خردبرد کی گئی دو قیمتی گاڑیاں برآمد، مالکان کے حوالے

ایڈیٹر - 18/09/2025
 پنجاب کے رہائشیوں سے خردبرد کی گئی دو قیمتی گاڑیاں برآمد، مالکان کے حوالے

پشاور () فقیر آباد ڈویژن پولیس نے دو سال قبل پنجاب کے رہائشی سہیل اور خالد سے لین دین اور رقم کے تنازعے پر خردبرد کی گئی دو قیمتی گاڑیوں کو برآمد کرلیا ہے۔ افسرانِ بالا کی خصوصی ہدایات پر ایس پی فقیر آباد ڈویژن محمد ارشد خان کی نگرانی اور ڈی ایس پی فقیر آباد سرکل عمر آفریدی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں گاڑیوں کا سراغ لگایا اور انہیں مالکان کے حوالے کردیا۔

اس موقع پر ایس پی فقیر آباد ڈویژن محمد ارشد خان نے پنجاب کے رہائشی سہیل اور خالد کو گاڑیوں کی چابیاں حوالے کیں۔ ڈی ایس پی فقیر آباد سرکل عمر آفریدی بھی تقریب میں موجود تھے۔

گاڑیوں کے مالکان سہیل اور خالد نے قیمتی گاڑیاں واپس ملنے پر فقیر آباد ڈویژن پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور کیپٹل سٹی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر خوشی کے طور پر انہوں نے ایس پی فقیر آباد محمد ارشد خان کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔