باجوڑ کے نوجوانوں کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن باجوڑ کا فری آئی ٹی کورسز پر مشتمل پروگرام بنو قابل لانچ کیا گیا۔باجوڑ ماڈل سکول اینڈ کالج سول کالونی خار میں لانچنگ سرمنی ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی، صدر الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخوا شمالی فضل محمود،نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ حاجی سردار خان،صدر الخدمت فاونڈیشن باجوڑ شیرزادہ قاصر،پرنسپل باجوڑ ماڈل سکول اینڈ کالج محمد نظیر ملاخیل، قبایلی عمایدین،سیاسی وسماجی شخصیات کی کثیر تعداد میں شرکت۔الخدمت فاؤنڈیشن ضلع باجوڑ نے بے روزگار نوجوانوں کے لئے مفت آئی ٹی کورسز پر مشتمل پروگرام بنو قابل کا باقاعدہ آغاز کردیا۔اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا،تقریب سے ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی، پروفیسر سالم جان،صدر الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخوا شمالی فضل محمود،صدر الخدمت فاونڈیشن باجوڑ شیرزادہ قاصر،ماہر تعلیم حاجی نظیر ملاخیل، افتخار احمد ودیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے الخدمت فاونڈیشن باجوڑ کے اس شاندار پروگرام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہے اور وہ قومیں دنیا کے حکمران ہیں جو اس فیلڈ میں آگے ہیں۔بدقسمتی سے نوجوان نسل سوشل میڈیا سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا وہ استعمال نہیں کر پارہے ہیں جس سے ان کی مستقبل سنور سکتی ہے۔الخدمت فاونڈیشن کے اس انقلابی اقدام سے ہزاروں نوجوان انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرکے گھر بیٹھے باعزت طریقے سے کماسکیں گے۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی نے الخدمت فاونڈیشن باجوڑ کے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر شعبے میں الخدمت فاؤنڈیشن کے خدمات قابل تحسین ہیں۔جاری ملٹری آپریشن میں بھی الخدمت فاونڈیشن باجوڑ نے متاثرین ماموند کی وہ خدمت کی جو سنہرے حروف سے لکھا جایے گا۔الخدمت فاونڈیشن باجوڑ نے متاثرین کو پکا پکایا کھانا، رہایشی سہولیات سمیت مفت طبی سہولیات فراہم کیے۔اب چونکہ ٹی ڈی پیز کے واپسی کا سلسلہ جاری ہے اس وقت باجوڑ کے نوجوانوں کے لئے مفت آء ٹی کورسز کا انعقاد ایک بہترین کاوش ہے۔ضلعی انتظامیہ الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کے لئے تیار ہے