ضلعی انتظامیہ باجوڑ کا احسن اقدام – تعلیمی ادارے کھول دیے گئے اور متاثرہ خاندانوں کی باعزت واپسی
ڈپٹی کمشنر باجوڑ جناب شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر خار ڈاکٹر صادق علی بمعہ ڈی ڈی ای او نے مختلف اسکولز و کالجز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ٹی ڈی پیز کو اپنے گھروں کی جانب باعزت واپسی کی ہدایت دی گئی اور موقع پر ڈیٹا اپڈیٹ کیا گیا۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خار میں اساتذہ کا ہاسٹل، بی ایس بلاک اور مین بلڈنگ مکمل طور پر خالی کرا لی گئی ہیں اور تمام کلاسز کل سے بحال ہو جائیں گی۔ اسی طرح گرلز ہائر سیکنڈری اسکول خار، پوسٹ گریجویٹ کالج خار، کالج کالونی اور کالج آف مینجمنٹ سائنسز/کامرس کالج میں بھی عمارتیں اور ہاسٹلز خالی کرا کے تدریسی سرگرمیوں کی بحالی یقینی بنا دی گئی ہے۔ پرائمری، مڈل، ہائی کلاسز اور بی ایس کلاسز کا تدریسی عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے، جس سے طلبہ و طالبات کے تعلیمی مستقبل میں نیا جوش اور امید پیدا ہوئی ہے۔ گنگ، شنکوت، ڈمہ ڈولہ، انعام خورو اور چینہ گئی سمیت دیگر علاقوں کے متاثرہ خاندان باعزت طور پر واپس جا چکے ہیں جبکہ مزید خاندانوں کی واپسی کل صبح متوقع ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار، وی سی سیکریٹریز، پرنسپلز اور پی ڈی ایم اے عملے کے ذریعے تصدیقی عمل جاری ہے۔ اب تک نصف علاقوں کو ڈی نوٹیفائی کیا جا چکا ہے جبکہ مزید علاقوں کو ڈی نوٹیفائی کیا جائے گا، جس کے ساتھ متاثرہ خاندانوں کی باعزت واپسی کا عمل مسلسل جاری ہے۔